بلاول بھٹو زرداری نے پانی کے مسئلہ پر فوری اجلاس طلب کرلیا

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دبئی سےوطن واپس پہنچتےہی کراچی میں پانی کے مسئلہ پر فوری اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کی ہاہا کار مچی ہے، بلاول بھٹوزرداری نے کراچی پہنچتے ہی کراچی میں پانی کے بحران پر اجلاس بلا لیا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم وزرا شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو کے فور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کےعوام کےپانی کی طلب پوری کررہے ہیں، بلال بھٹو نے بریفنگ کے بعد ہدایت کی کہ کراچی میں پانی کےمنصوبےہنگامی بنیادوں پرمکمل کئےجائیں۔

یہ تو تھی اجلاس کی کہانی لیکن جب سے کراچی میں منتخب سٹی گورنمنٹ ختم ہوئی کراچی کربلا بن گیا ۔ کراچی کا کوئی محلہ ایسا نہیں جہاں پانی کی لائن نہ بچھی ہو۔لیکن پانی کہیں نہیں۔

کبھی بجلی کا بہانہ، کبھی ٹنکر مافیا کا رونا،حکومت کہیں دکھائی نہیں دی، پیپلزپارٹی کےوزراکو مسائل کے بجائے ایم کیو ایم سےجھگڑوں سے ہی فرصت نہیں۔