بلاول بھٹو سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن نہیں آسکتے، شیری رحمن

لاڑکانہ: شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے، بلاول بھٹو سیکورٹی رسک کے باعث وطن نہیں آسکتے ہماراگھر جل رہاہے، ہمیں خوداس مسئلے کاحل ڈھونڈناہوگا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت میں پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سیکورٹی مسائل کے باعث لاڑکانہ نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو فوجی عدالتوں پر خدشات تھے اسی وجہ سے گیارہ گھنٹے تک اجلاس چلا، انکا کہنا تھاکہ فوجی عدالت کی کارروائی کا طریقہ طے ہونا چاہیئے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہماراگھرجل رہاہے،ہمیں خوداس کاحل ڈھونڈناہوگا، اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو جائے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے اور ان لوگوں کو سوچنا چاہیئے جو طالبان کی مخالف کرنے سے ہچکچارہے ہیں۔