بلاول زرداری کی بیرون ملک مقیم وزراء کو فوری واپسی کی ہدایت

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طویل عرصے سے بیرون ملک میں رہائش پذیر صوبائی وزراء پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزراء کی بیرون ملک موجودگی کسی صورت صحیح نہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وزراء کو فوری طور پر وطن واپس بلایا جائے ۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ان میں سے دو وزراء ایسے ہیں جو طویل عرصے سے بیرون ملک قیام پذیر ہیں، ان میں صوبائی وزیر ورکس میر ہزار خان بجارانی اور صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزمان شامل ہیں۔

جبکہ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ ان وزراء کو فوری طور پر وطن واپس بلایا جائے اور انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے کام اور محکمہ کی کارکردگی پر توجہ دیں۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “بلاول زرداری کی بیرون ملک مقیم وزراء کو فوری واپسی کی ہدایت”