بنوں: ایف آردوآبہ میں چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کاحملہ

بنوں : ایف آر دوآبہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں کیجانب سے بنوں کے علاقے ایف آردوآبہ میں چیک پوسٹ پر حملے کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیا،  سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک کردیئے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق شدت پسند ہلاک ہونے والے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوگئے۔

شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔