ڈھاکہ: بنگلہ دیشی اخبار نے بھارتی کھلاڑیوں کو پیپر کٹر سے آدھاگنجا کرکے جعلی اشتہار شائع کردیا۔
بنگال ٹائیگرز نے بھارتی سورماؤں کو ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست سے دوچار کیا، ون ڈے سیریز میں بنگلادیش بولرمستفیض الرحمان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
بھارتی سورماؤں کی اس شرمناک شکست پر بنگلادیشی اخبار نے تڑکا لگایا اور ایک جعلی اشتہار شائع کیا،جس نے بھارتی میڈیا میں تو بھونچال مچادیا۔
بنگلادیش اخبار نے اس اشتہار میں بھارتی کھلاڑیوں کی کو آدھا گنجا دکھایا ہے اور انھیں گنجا کرنے والے مستفیص الرحمان ہیں۔
اس اشتہار میں بھارتی کھلاڑی ریحانے، روہت شرما، ویرات کوہلی، جڈیجا، دھونی،دھاون اور ایشون کی انتہائی مضحکہ خیز تصویر شائع کی گئی ہے۔بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ میں ایک بینر پکڑا ہوا ہے جس پر درج ہے ہم اس کٹرکو آزما چکے ہیں ،آپ بھی آزمائیں۔