بنگلادیش سے شکست، دھونی حواس کھو بیٹھے

میر پور: بنگلادیش سے شکست پر بھارتی کپتان ایم ایس دھونی اپنا تحمل کھو بیٹھے، بنگلادیشی بولر کو ٹکر مارنے پر میچ فیس کا پچہتر فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کو کیپٹن کول سمجھا جاتا ہے لیکن کپیٹن کول بنگلادیش کیخلاف شرمناک شکست دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے، پچیسویں اوور میں رن لینے کی پاداش میں دھونی نے بنگلادیش بولر کو کہنی ماری، جس کے بعد بنگلادیش بولر مستفیض الرحمان زخمی ہوگئے اور انھیں گراؤنڈ چھوڑ کرجانا پڑا۔

بنگلادیشی بولر نے واپس آکر پانچ بھارتی سورماؤں کو ٹھکانے لگایا اور اپنا غصہ کم کیا۔

کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائے کرافٹ نے بھارتی کپتان پر میچ فیس کا پچہتر فیصد اور بنگلادیشی بولر پر پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔