لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے صرف ہارے نہیں بلکہ بری طرح ہارے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش سے بدترین شکست کا ذمہ دار سسٹم کو ٹھہرا دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بنگلہ دیش سے صرف ہارے نہیں بری طرح ہارے، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے تاریخ کی بدترین شکست ہوئی ،چیئرمین پی سی بی نےکوچنگ، آرگنائزیشن اور فٹنس سمیت سسٹم کو قصور وار ٹھہرادیا۔
انہوں نے کہا کہ سنیئرز کھلاڑیوں کا دور ختم ہوگیا ہے، نئے خون کو ٹیم میں شامل کرنا ہوگا۔ شہریار خان نےکہا کہ تجربہ کارکھلاڑیوں کو زنگ لگ گیاہے، ٹیم کی بہتری کیلئے سلیکٹرکو سخت فیصلےکرناہونگے۔
بنگلہ دیش میں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کاامکان ہے۔ دوسری ٹیموں کی طرح پاکستان ٹیم میں نئے لڑکوں کوموقع نہیں دیاجاتا،انجرڈ کھلاڑی کا متبادل بھی پرانا کھلاڑی ہوتا ہے، اس ٹرینڈ کو بدلناہوگا۔
شہریار خان نے کہا کہ ہماری شکست کی وجہ بھی یہی خرابیاں ہیں ان پر جلد از جلد قابوپانا ہوگا۔