بھارتی اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کا شکار

بھارتی فلمی صنعت بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سونم گزشتہ دس روز سے گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اطلاعات کے مطابق سونم کپور کو تیز بخار ہوا اور انھیں راجکوٹ کے ایک مقامی ہسپتال میں ہفتے کو منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھییہ بیماری پائی گئی ہے۔

تشخیص کے بعد سونم ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوائن فلو کے خطرے کے پیشِ نظر گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

گجرات میں سوائن فلو کی وجہ سے اس سال اب تک 219 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 3،500 سے تجاویز کر گئی ہے۔