بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث ہے، حافظ محمد سعید

ملتان: امیر جماعت الدعوۃ پاکستان حافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کروا رہا ہے اور امریکہ کی شے پر سب ہو رہا ہے۔

شاہی عید گاہ گراؤنڈ ملتان میں سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان بارڈر پر قندھار سے لیکر لوگڑ تک 22 قونصلیٹ قائم ہیں جو کہ دہشت گردی کے اڈے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے وہاں جا کر پناہ لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پھانسیوں سے پابندی اٹھانا خوش آئند ہے جرم ثابت ہونے پر تمام دہشت گردوں کو بلا تقریق پھانسیوں پر چڑھا دیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انڈیا افغانستان اور امریکہ سے کھل کر بات کی جائے اور تمام پالیسوں کی بنیاد پاکستان کی بقا اور دفاع ہونا چاہیئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چائنا پر امن ملک اور تمام عالم اسلام کو ساتھ لیکر کھڑا ہو جائے اور ایک اسلامی قوت بن کر دہشت گردی کا خاتمہ کرے۔