بھارت کا آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے کیلئے داعش کی کارروائیوں کا واویلا

کشمیر : بھارت نے آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے اور عالمی حمایت حاصل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں داعش کی کارروائیوں کا واویلا شروع کردیا ہے۔

بھارت کی کوئی بھی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کبھی نہ کُچل سکی اور نہ ہی کشمیریوں کی پاکستان سے مُحبت ہی کم کرسکی، بھارت نے ہر دور میں تحریکِ آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشیش جاری رکھیں۔

اب بھارت کی انتہا پسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں داعش کی کاروائیوں کا پروپگینڈہ شروع کردیا ہے تاکہ آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑا جاسکے۔

اس مہم کا سربراہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا سابق افسر اور قومی سلامتی کیلئے مودی کا مشیر اجیت ڈول ہے، جو پاکستان دُشمنی میں بدنام ہے، کشمیری رہنماء علی گیلانی نے بھارتی پروپگینڈے کو مسترد کرتے ہوئے داعش ، القاعدہ اور طالبان کو فتنہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کا تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔