تربت: بلوچستان ایک بارپھر لہولہو ہوگیا، گگ دان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیس مزدور جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کےعلاقے تربت میں گگ دان کے قریب سہراب ڈیم پر کام کرنے والے مزدورں کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی جس سے بیس مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
وزیرِاعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کمشنر مکران کے مطابق فائرنگ سے ہلاک مزدوروں میں سے سولہ کا تعلق صادق آباد اور چار کا جیکب آباد سے ہے، ڈپٹی کمشنر تربت ممتازعلی بلوچ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات کو مزدور کیمپ میں سورہے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اس ہولناک واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی۔
وزیرِاعظم نوازشریف نے دہشت گردی کی اس سنگین واردات کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیرِاعظم نے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو مجروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کیلئے دس لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپےدینے کا اعلان کیا ہے۔