ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم نے کشمیریوں پر تشدد کی مذمت

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم نے کشمیریوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُر امن ریلی کے شرکاء پر تشدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کشمیریوں کی آواز کو جبر سے نہیں دبایا جاسکتا

مبقوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم بھی پاکستان کی حمایت اور محبت کم نہ کرسکا، مقبوضہ وادی میں نکالی گئی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں اوراس کا ثبوت وہ اکثر دیتے رہتے ہیں، سرینگر میں منقعدہ ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور گوانڈیا گو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور بھارت سے نفرت اور پاکستان سے لگاؤ کا اظہار کیا گیا، قابض بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمریوں کی جرات نے مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی میڈیا کو آگ بگولہ کردیا۔

ریلی کے مظاہرین پر پولیس تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا، جن میں ممتاز کشمیری رہنما مسرت عالم بھی شامل تھے، جن کوچار سال بعد بھارتی قید سے رہائی ملی تھی ۔