تمام سامان کوچیک کرناممکن نہیں،آئی جی ریلوےکااعتراف

لاہور: آئی جی ریلوے نے تمام سامان کی چیکنگ نہ کرنے کا اعتراف کر لیا، جی ایم ریلوے نے سرعام کی ٹیم کی تعریف کے بجائے مقدمہ درج کرادیا۔

اے آر وائی نے غیرقانونی اسلحے کی ترسیل کا اسٹنگ آپریشن کیا،ریلوے کی نااہلی اور کرپشن سے پردہ اٹھایا، ریلوے نے بڑے آرام سے ناجائز اسلحہ ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچا دیا،  نااہلی کا راز فاش ہوا تو جی ایم ریلوے نے اسلحہ کیسے پہنچا پر فوکس کے بجائے سرعام کی ٹیم پر مقدمہ بنا دیا۔

پریس کانفرس میں سادہ مزاج نظر آنے والے جی ایم ریلوے جاوید انور واقعی سادہ سے انسان ہیں یا پھر وہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اے آروائی کے خلاف اسکرپٹ پڑھتے نظر آئے، جی ایم ریلوے کی پوری پریس پی ٹی وی پر بھی دکھائی گئی، ایسا لگ رہا ہے حکومت اے آر وائی کے خلاف تمام وسائل استعمال کرنے پر اتر آئی ہے۔

آئی جی پولیس ریلوے نے اس معاملے میں اپنی نااہلی کا اعتراف کچھ اس طرح کیا،میڈیا کے اسٹنگ آپریشن پوری دنیا میں ہوتے ہیں، لیکن ایسا صرف پاکستان میں ہوتا ہے کہ نااہلی کا اعتراف کرنے اور اٹھائے جانے والے مسئلے کے حل کے بجائے مسائل کی نشاندہی کرنے والے میڈیا کو ہی زیر عتاب لانے کی کوششیں شروع کر دی جائیں۔