لاہور: تھانہ حملہ کیس کے مرکزی ملزم شعیب ادریس کی گرفتاری کےلئے پولیس کی دو ٹیمیں لاہور روانہ ہوگئیں۔
ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی شیعب ادریس نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق شعیب ادریس نے فیصلہ اعلی سیاسی شخصیات اور سابق ایم پی اے سے ملاقات کے بعد کیا، شعیب ادریس نے گزشتہ روز مشاورت کیلئے اعلیٰ پولیس افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔
گزشتہ روز کھرڑیانوالہ کے ایم پی اے رانا شعیب کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی، شعیب ادریس سمیت پچاس افراد کے خلاف تھانہ میں مسلح ساتھیوں سمیت گھس کر پولیس اہلکاروں پرتشدد اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو فرار کروانے کا الزام ہے۔
Comments
ایک تبصرہ برائے “تھانہ حملہ کیس، شعیب ادریس کی گرفتاری کیلئے2 ٹیمیں لاہور روانہ”