تیئس اپریل کوایم کیو ایم کی کامیابی کا فیصلہ ہوگا، الطاف حسین

لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تیئس اپریل کی شام ایم کیوایم کی کامیابی کافیصلہ آجائےگا۔ پارلیمنٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو جس ذلت کاسامنا کرنا پڑا وہ دنیا نے دیکھا۔

الطا ف حسین نے کہا کہ کریم آباد پر عوام نےایم کیوایم کے حق میں نعرے لگائے تو پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کا الزام لگا دیا گیا ۔

عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کیا گیا،الطاف حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہمارے مہمان ہیں اور میزبان اپنے مہمانوں سے اچھا سلوک کرتے ہیں۔

انہوں نے لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مردوں سے اپیل کی کہ وہ تئیس اپریل کی صبح خواتین کیلئے ناشتہ بنائیں تاکہ وہ علی الصبح حق پرست امیدوار کو اپنا ووٹ دے سکیں, اس کے بعد وہ خود ووٹ ڈالنے جائیں۔