بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورسوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے وملبڈن ویمنز ڈبلزکا ٹائٹل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے ومبلڈن ٹینس ویمنز ڈبلز کا تاج اپنے سرسجا کے نئی تاریخ رقم کردی۔
It’s been one special journey together and we’re just getting started #wimbledon https://t.co/9hiCDK0J64
— Sania Mirza (@MirzaSania) July 12, 2015
سنسنی خیز فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے روسی جوڑی کوہرا کرٹائٹل اپنے نام کیا۔
روسی جوڑی نے پہلا سیٹ پانچ سات سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ بھارت اور سوئٹزرلینڈ کی جوڑی نے کم بیک کیا۔ دوسرا اور تیسرا سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کرروسی ٹیم کو پچھاڑ دیا۔
— Sania Mirza (@MirzaSania) July 12, 2015
اس موقع پر بھارت وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔
Well played @mhingis & @MirzaSania. You played wonderful tennis & registered a fantastic win at @Wimbledon. We are proud & very happy.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 12, 2015
دوسری جانب ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز کی حکمرانی قائم رہی۔ سرینا ولیمز نےہسپانوی حریف کو شکست دیکرکیرئیرکا چھٹا وملبڈن اور اکیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا۔