اسلام آباد: جامعہ حفصہ میں مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھی گئی طالبہ کے والد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ جب بیٹی کو گھر لے جاناچاہا تو جامعہ حفصہ انتطامیہ عدالت چلی گئی، مجسٹریٹ نے عظمیٰ قیوم کو دارالامان بھجوا دیا، جب عظمٰی کو دوبارہ عدالت لایاگیا تو مجسٹریٹ نے اپنے چیمبر میں بلا کر علیحدگی میں بیان لیا۔ جس کی روشنی میں عظمٰی کو دوبارہ جامعہ حفصہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ درخواست گذار نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ اس کی بیٹی کو جامعہ حفصہ سےنکال کرگھربھجوایاجائے۔