جرمن کھلاڑی کی نازیبا حرکت پرآئی ایچ ایف کی خاموشی

بھوبنیشور : بھارتی عوام تو کل تک شرٹس اتارنےپرواویلا مچا رہے تھے لیکن جرمنی کی جیت پر خودشرٹس اتار کر جشن مناتے رہے۔جرمن کھلاڑی نےگول کرکےانگلی دکھائی۔ جسے ا مپائرزنے نظراندازکردیا۔

بڑے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ میں بھارتی تماشائیوں نے تنگ دلی کا ثبوت دے دیا۔ پڑوسی ملک کا ساتھ دینے کے بجائے تماشائیوں نے گوروں کو سپورٹ کیا۔

جرمن کھلاڑی نے گول کرکے انگلی دکھائی تو فیلڈ امپائرز نے نظرانداز کردیا۔ لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے پر ایف آئی ایچ نے دو کھلاڑیوں کو فائنل کھیلنے سے روک دیا۔

قومی کھلاڑیوں نے تو شرٹس اتاری لیکن گورے نے تو اس سے نامناسب حرکت کی جس پر ایف آئی ایچ کو سانپ سونگھ گیا۔کیا ایف آئی ایچ کو کچھ نظر نہیں آتا۔ یا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے آنکھیں بند کررکھی ہے۔.

جرمن کھلاڑی نے تو انگلی کا اشارہ کرکے تمام حدیں کی پار کردیں ۔۔نہ ہی امپائر نے یلو کارڈ دکھایا اور نہ ہی گرین کارڈ، بھارتی دباؤ کی وجہ سے امپائرز نے فاؤل تک دینا ضروری نہ سمجھا۔

جو بھارتی ایک روز قبل تک پاکستانیوں کے شرٹس اتارنے پر واویلا کر رہے تھے آج جرمنی کی جیت کا جشن بھی کچھ اسی انداز میں مناتے رہے۔