کولمبو: جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر تین سو پانچ رنز بنالیے ہیں، مہیلا جے وردھنے نے کیرئیر کی چوتیس ویں سنچری اسکور کی ہے۔
سری لنکا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، سولہ کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی دو وکٹیں گرگئیں۔ اپل تھرنگا اور کمار سنگاکارا کو ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا، چوتھی وکٹ پر مہیلا جے وردھنے اور اینجلو میتھیوز نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے ایک سو اکتیس رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ میتھیوز تریسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جے وردھنے ایک سو چالیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔