جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد : قومی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کر نے والے عدالتی کمیشن کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی پینتالیس روزہ مدت رات بارہ بجے ختم ہو چکی ہے ۔  جس کے باعث جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت قانون کے مطابق انکوائری کمیشن اپنی میعاد از خود بڑھا سکتا ہے وزارت قانون اس حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

سیکرٹری انکوائری کمیشن حامد علی خان نے کہا کہ کمیشن تحقیقات مکمل ہو نے تک کام جاری رکھے گا اور ترجیحی بنیادوں پر فرائض سرانجام دے گا۔