جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وعدہ پورا نہ ہو سکا،جس پر ریحام خان نے کہہ دیا کہ عورت کیلئے شوہر سے بڑا اور کوئی زیور نہیں۔

کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت پیار ملا ہے اور جیسے عمران خان جیسا شوہر مل جائے اسے اور کسی تحفے کی کیا ضرورت رہتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والوں نے انہیں قومی بھابھی کا خطاب دیا ہے اور اس سے بڑا کیا تحفہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل ریحام  کراچی ایئرپورٹ پہنچیں تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو میں ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی اور اگر وہ ’ کے ٹو‘ کو سر کریں گے تو میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گی۔