جینیفر انسٹن کی فلم لائف آف کرائم کے پریمیئر میں شرکت

لاس ایجلس: مزاحیہ فلم لائف آف کرایم کا پریمیر ہوا، جس میں فلم کی ہیروئین جینیفر انسٹن نے بھی شرکت کی۔

لاس اینجلس میں کامیڈی فلم دی لائف آف کرائم کے پریمیئر شو میں جینیفر انسٹن سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی، کامیڈی فلم دی لائف آف کرائم آج سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

فلم کی کہانی اغوا کی واردات پر مبنی ہے، جسے طنزومزاح کے ساتھ منفرد اانداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اداکارہ جینیفر انسٹن کا کہنا تھا کہ اس فلم میں انہوں نے سب سے منفرد کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر تمام اداکاروں نے بھی اپنے کردار کو بھرپور انداز میں نبھایا ہے، فلم کی ہدایات ڈینئیل اسٹیچر نے دی ہے۔