حریت پسند کشمیری رہنمایاسین ملک گرفتار

نئی دہلی: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو نقصِ امن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا کہ مظاہرین پربھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال اورشیلنگ بھی کی گئی۔

حریت پسند رہنماء یاسین ملک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنیئر رہنماء ہیں اوربھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کے لئے انتہائی سرگرم رہتے ہیں۔