عمائمہ ملک کی لندن سے واپسی پر پرواز میں عمران خان کے ساتھ تصویر

پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ خود کی ایک تصویر ٹویٹ کی، جس میں عمائمہ ملک اور عمران خان ایک ساتھ ایک ہی پرواز میں لندن سے واپس آرہے تھے۔

عمائمہ ملک اپنی آنے والی فلم ” دیکھ مگر پیار سے” کی شوٹنگ کے لئے لندن میں تھی، اداکارہ نے لندن سے واپسی پر پرواز میں عمران خان کے ساتھ بیٹھے ایک تصویر ٹویٹ کی۔   اس قبل عمائمہ ملک ایک ٹوئٹ میں لندن واپسی کا اعلان کرچکی تھی۔