کوئٹہ : بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِاعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہتھیار ڈالنے والوں کو عام معافی اور امداد کا فیصلہ کیا گیا۔
حکومت بلوچستان نے ہتھیار پھینکنے والوں کو عام معافی اور ان کی امداد کا فیصلہ کرلیا، اپیکس کمیٹی اجلاس میں منظوری دے دی گئی، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی زیرِصدارت ہوا۔
جس میں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پُر امن بلوچستان کے لئے مفاہمتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ ، جی او سی اکتالیس ڈویژن ، صوبائی وزیر داخلہ ، آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک تھے۔