حکومتیں ٹھیک کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت نہ پڑے، ریحام خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومتیں ٹھیک سے کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت ہی نہ پڑے، کسی این جی او کو راتوں رات بند کر پھر سے کھول دینا درست نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں این جی اوز کے لئےآنے والے فنڈزکی مانیٹرنگ ضروری ہے، مگرکسی این جی او کو راتوں رات بند کر کے کھولنا درست نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ سیو دی چلڈرن کے معاملے پر این جی او کو حکومت کے اعتراضات خود ہی دور کر لینے چاہیئں۔