لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، آج میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
لاہور میں پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر رانا محمد شمیم سے ملاقات میں گورنر پنجا ب نے کہا کہ حکومت میڈیا کی مثبت تنقید پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس پر اعتماد بھی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہونے کے باعث ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی کومؤثر طریقے سے اجاگر کرنے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہود کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
اس موقع پرڈاکٹر شمیم نے گورنر پنجاب کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوںکے مسائل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔