اسلام آباد: مدارس میں اصلاحات کیلئے مذاکرات قاری حنیف جالندھری کے بائیکاٹ کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
مدارس میں اصلاحات کیلئےحکومت اور تنظیمات المدارس دینیہ کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری حکومتی ٹیم پربرس پڑے،ان کاکہناتھا کردار کشی کرکے مدارس کودیوار سے لگایاجارہاہے،اصلاحات کی ضرورت مدارس کونہیں تعلیمی نظام کوہے۔
قاری حنیف جالندھری کاکہناتھا حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ناقابل برداشت ہے، اجلا س میں مفتی منیب الرحمن اور تنظیمات مدارس کے دیگر عہدے دار بھی شریک تھے، حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ، وزرائے مملکت پیر امین الحسنات اور بلیغ الرحمن شامل تھے۔