خانیوال: عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل کو اشتہاری قرار دیدیا

خانیوال: خانیوال میں سول جج نے نجی ٹی وی چینل جیو کے خلاف درج مقدمے میں چینل کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تھانہ سٹی میں جیو کیخلاف درج مقدمے میں سول جج عابد اسلام نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، متنازعہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جرائم کی دفعات دو سو اٹھانوے اے اور دو سو پچانوے اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔