اسلام آباد: قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اراکین نے ترقیاتی فنڈز کے عدم اجرء پر احتجاج کیا اور ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔
سردار ایاز صادق کی صدارت می ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب حکومتی اور اپوزیشن کی خواتین اراکین اسمبلی نے ترقیاتی فنڈز کا اجراء نہ ہونے پر احتجاج کیا۔
نفیسہ شاہ کاکہناتھاکہ خواتین اراکین اسمبلی کو جب ووٹ کا حق حاصل ہے تو انھیں ترقیاتی فنڈز بھی جاری ہونے چاہیں۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف اور رانا تنویر کی جانب سے خواتین اراکین اسمبلی کے مطالبے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ ان خواتین کا جب کوئی حلقہ نہیں تو ان کو ترقیاتی فنڈز کی بھی ضرورت نہیں۔
وزراء کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور خواتین اراکین اسمبلی نے علامتی واک آؤٹ کیا ۔