خیبرایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خاصہ دارفورسز کے دواہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی بائی پاس پرنصب ریموٹ کنٹرول بم اس وقت پھٹا جب خاصہ دار فورس کا دستہ وہاں سے گزررہا تھا۔
سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے دو اہلکارزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا اورفورسزذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش شروع کردی ہے، بم کتنے کلو گرام کا تھا اس بات کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔