خیرپور : سچل سرمست کے عرس سے واپس جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
ریسکو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پیر جوگوٹھ روڈ پر پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق خیرپور کے علاقے پیر جوگوٹھ سے بتایا جارہا ہے، پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو اپنے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔