اسلام آباد : دفاع حرمین شریفین کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت اورحرمین شریفین کی تحفظ کے لئے پاکستانی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ہونے والی دفاع حرمین شریفین کانفرنس میں ملک بھر سے مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اپنے خطاب میں کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں پاکستان کے غیر جانبدار رہنے کے فیصلے کو غیر مناسب اور ملکی مفادات کے منافی قرار دیا گیا ۔کانفرنس کے آخرمیں سعودی حکومت کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔
تقریب سے سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور و اوقاف،ان کے علاوہ لیاقت بلوچ، مفتی محمد نعیم، حافظ محمد سعید، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سینیٹر پروفیسر ساجد میراور دیگر نے خطاب کیا۔