دنیا بھر میں شیل فیول کی لاگت 15لاکھ ڈالر کی نچلی ترین سطح پر

نیویارک : دنیا بھرمیں شیل فیول کی لاگت کم ہو کر پندرہ لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی  ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نو ارب بیرل تیل و گیس نکالا جاسکتا ہے، عالمی اداروں کے مطابق زیرِ زمین شیل فیول نکالنے کی لاگت پندرہ لاکھ ڈالر کی نچلی ترین سطح تک آچکی ہے، امریکی جریدے اکنامسٹ کے مطابق شیل فیول کی فی بیرل پیداواری لاگت اب صرف ستاون ڈالر ہے کیونکہ ڈرلنگ کمپنیوں نے جدید اور کم خرچ طریقے دریافت کر لئے ہیں۔

شیل فیول کی پیداوار بڑھنے سے امریکا تیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک سو دس ڈالر سے کم ہوتے ہوتے سترڈالر سے بھی نیچے آگئی، چار سال میں امریکا میں بیس ہزار کنویں شیل فیول نکالنے کے لیئے کھودے گئے ہیں ۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاکستان میں شیل فیول کی شکل میں گیس کے ایک سو پانچ کھرب کیوبک فیٹ اور تیل کے نو ارب بیرل کے قریب ذخائر موجود ہیں، اس کے لئے حکومت کو صرف ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پڑے گی، حکومت اگرتوجہ دیتی ہے تو صرف چند سال میں توانائی کی ضرویات میں خود کفیل ہواجاسکتا ہے۔