دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا ہونہارسپوت

پاکستان کے بے شمارسپوت ایسے ہیں جنہوں نے ارضِ وطن کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا ہےان میں سے ایک نام شعیب ملکیرا کا بھی ہے۔

جنٹلمین کیڈٹ شعیب ملکیرا کا تعلق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے ہے اوراس وقت وہ رائل ملٹری اکیڈمی آسٹریلیا میں کیڈٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

رائل ملٹری اکیڈمی آسٹریلیا نے اس سال ان کا شاندار کارکردگی کی بنا پر دنیا بھر سے تربیت کے لئے آئے ہوئے کیڈٹس میں سے چن کر ’’ بہترین غیر ملکی کیڈٹ‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے۔

آسٹریلیا کی رائل ملٹری اکیڈمی 27 جون 1911 کو آسٹریلوی شہرڈنترون میں قائم کی گئی تھی۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا ہونہارسپوت”