لندن :ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہےکہ انتخابی مہم میں محاذ آرائی سے بچنےکی ہر ممکن کوشش کریں،دوسری جماعت کی ریلی سے سامنا ہو تو راستہ بدل لیں، اس راستے سے ریلی بھی نہ نکالیں جس پر مخالفین کا انتخابی کیمپ ہو۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ جولوگ کراچی کے شہریوں سے یہ سوال کررہے ہیں کہ انہوں نے بار بار الطاف حسین کو ووٹ دیے توانہیں کیا ملا؟ ایسے لوگوں کیلئے کہتا ہوں کہ الطاف حسین کراچی کے شہریوں کو دولت ،مکان یا جائیدادیں نہیں دے سکا لیکن اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور دیاہے اور انہیں سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے۔
الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں کو تاکید کی کہ کسی مخالف امیدوار کی ریلی کو ایم کیوایم کے کیمپ کے سامنے سے گزرنا ہو تو ریلی گزرنے کے وقت اپنا کیمپ قناتیں لگا کر بند کردیں تاکہ کسی کومخالفت میں نعرے بازی کا موقع نہ ملے اور کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی ریلی کے راستے میں مخالف جماعت کا الیکشن کیمپ آرہا ہو تو ریلی کا راستہ تبدیل کرلیں، مخالفین’’ کھیلونہ کھیلنے دو‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ایم کیوایم کے امیدوارکنورنوید بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔