راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں دہشتگردی کےخاتمہ کو نمبر ون ایجنڈا قرار دے دیاگیا، متعلقہ حکام کو قومی ایکشن پلان پر موثر اور فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تحت فوج اور انٹیلی جینس اداروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے قومی ایکشن پلان پر فوری اور موثر عملدرآمد کے لیئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے غٰر متزلزل جذبے کا اظہار کیا، قومی قیادت کا پختہ عزم اور اتحاد قابل قدر ہے۔ دہشت گردی اور شدت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، قومی ایکشن پلان کا حقیقی معنوں میں اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی ، اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نےشرکت کی، آج عام تعطیل ہونے کے باوجود اعلی فوجی حکام نے جی ایچ کیو میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔