راولپنڈی: اسلام آباد اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے،مختلف مقامات پر گرد آلود تیزہوائیں چلنےاور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
رات گئے راولپنڈی ،اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم میں خنکی پیدا ہو گئی،موسم کی تبدیلی سے جڑواں شہر میں خنک ہوائیں چلنے لگیں۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روزکےدوران ملک کےبالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ اتوار اور سوموار کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت یوں رہے۔لاڑکانہ،موہنجوداڑو،شہید بینظیرآباد47، پڈعیدن ،سکھر 46، تربت، رحیم یار خان، روہڑی،سبی، جبکہ جیکب آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔