رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں گرمی سے عوام کا برا حال

کراچی : رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں گرمی سے عوام کا برا حال ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

ماہ صیام کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،  کراچی سمیت ملک کے بیشتر ترعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرارشدید گرمی اور حبس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سندھ اور بالائی پنجاب سمیت کئی شہروں میں سورج آگ برسا رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں سورج نے اپنا راج بر قرار رکھا اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ بھکر میں آڑتالیس ڈگری تک جا پہنچا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ ہفتے میں پنجاب، ہزارہ ڈویژن، سندھ اور کشمیر میں مون سون بارشوں کے امکان کی نوید سنائی ہے۔

دوسری جانب ماہ رمضان میں گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی، موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ ہفتے میں پنجاب، ہزارہ ڈویژن، سندھ اور کشمیر میں مون سون بارشوں کے امکان کی نوید سنائی ہے۔

  ماہرین موسمیا ت کا کہنا ہے کہ شہری تیار رہیں، آئندہ ہفتے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی،  اتوار سے بدھ کے دوران پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں کے چلنے اور زبردست بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔