ابوظہبی: رمضان المبارک کے پہلے پانچ روزے میں سو سے زائد افراد معدے اور پیٹ میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
ابوظہبی کے اسپتال کے مطابق ایمرجنسی میں لائے گئے 150سے افراد میں سے تقریبا 30فیصد افراد روزے میں زیادہ کھانے ، غلط کھانے، ایک ہی طرح کے کھانے روز کھانے سے بیمار ہوئے ہیں ۔
اسپتال کے ایمرجنسی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر مگدی کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق پچھلے ہفتےروزہ رکھنے کے باعث تقریبا چالیس مریض اسپتال لائے گئے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ لوگوں کے جسم روزہ رکھنے کے عادی ہوجاتے ہیں ، لیکن رمضان المبارک میں جو زیادہ تر کیس سامنے آتے ہیں ان میں گیسٹرو کی مسائل اور معدے کی سوزش اور معدے میں انفیکشن نمایاں ہیں ۔