کراچی: قومی ایئرلائن نے رمضان المبارک کے احترام میں اپنے کرایوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اندرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پربیس فیصد کمی کی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کم کرایوں کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسرہوں۔
پی آئی اے نے بیرون ملک جانیوالی پروازوں کے کرایوں میں پہلے ہی کمی کی ہوئی ہے۔
Comments
2 پر “رمضان کی آمد، پی آئی اے نے کرایے کم کردئیے” جوابات