اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اپنی ڈگری کے بارے میں برطانوی میڈیا کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد اپنی آفیشل ویب سائٹ پر یونیورسٹی کا نام تبدیل کردیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کے پاس جو ڈگری ہے وہ مصدقہ نہیں ہے پاکستانی ٹی وی چینلز نے برطانوی اخبار کے حوالے سے یہ خبر نشر کی تھی۔
ڈیلی میل کا دعوی ہے کہ ریحام خان نےلنڈسے کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم ڈگری لی جبکہ مذکورہ کالج براڈکاسٹ جرنلزم کا کورس کراتا ہی نہیں۔
کالج کے ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ ریحام خان نامی کسی طالبہ کا ریکارڈ کالج میں موجود نہیں اورنہ ہی اس نام کی کسی طالبہ نے کبھی کالج میں داخلہ لیا۔
ڈیلی میل کے مطابق ریحام خان سے اس معاملے کی حقیقت جاننے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان تک رسائی ممکن نہیں ہو پائی۔ واضح رہے کہ ریحام خان کئی سال تک بی بی سی پر بحیثیت براڈ کاسٹ جرنلسٹ پر اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 15, 2015
مییڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج صبح وہ وجہ سامنے آگئی جس کے سبب وہ ڈیلی میل نہیں دیکھتی اور نہ ہی پاکستانی ٹی وی چینلز دیکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نا تو وہ کبھی لنڈسے کالج کی طالبہ تھیں اور نا ہی وہ کالج کبھی براڈ کاسٹ جرنلزم کا کورس کراتا تھا۔