ریحام خان نے عید کیلئے اسپیشل پشاوری چپل کا آرڈر دے دیا

اسلام آباد: ریحام خان کی خان صاحب سے شادی کے بعد پہلی عید ہے، جس کی وہ روز و شور سے تیاری کر رہی ہیں، ریحام خان نے عید کیلئے اسپیشل پشاوری چپل کا آرڈر دے دیا ہے۔

پشاور سے لیکر پیرس تک پشاوری چپل کی دھوم ہے اور اب اسکی دھوم خان صاحب کے خاندان تک پہنچ گئی ہے، عمران خان تو پشاوری چپل کے فین تھے ہی لیکن اب ان کی بیوی ریحام خان پر بھی پشاوری چپل کا شوق چڑھ گیا۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ عید پر صرف پشاوری چپل پہنوں گی، ریحام خان کی اس فرمائش کو پورا کرنے کیلئے کریگر کو بنی گلہ بلالیا گیا۔

جس نے ریحام خان کے پیر کا ناپ لیا اور آرڈ بک کیا، ریحام خان نے عید کیلئے براؤن اور عید کے بعد کالی چپل بنانے کا آرڈر دیا۔