نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
بی سی سی آئی نے سابق کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کو کوچنگ کی عارضی ذمہ داریاں سونپ دیں، روی شاستری کا پہلا امتحان دورہ بنگلہ دیش ہوگا، ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کے دور میں روی شاستری ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
بی سی سی آئی نے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کرلیا ہے۔
روی شاستری پانچ جون کو دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ بھارت کا دورہ بنگلہ دیش تین ون ڈے اور واحد ٹیسٹ پر مشتمل ہوگا۔