واشنگٹن : شہدائے پشاورکی یاد میں امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں شہدائے پشاور کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر قرآن خوانی کے ساتھ دہشت گردوں کی حیوانیت کا شکارہونے والوں کے لئے دعا بھی کی۔ دعائیہ تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر بھی قوم اب ایک نہ ہوئی تو کبھی امن قائم نہ ہو سکے گا۔
سفارت خانے میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لوگ پشاور واقعے پراب تک صدمے میں نظر آئے اور دہشت گردوں کی سفاکی اور بربریت پرحیران بھی جبکہ ہرشخص اس بات پربھی متفق تھا کہ دہشت گرد اوران کے ہمدرد اب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔