لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےاہم شواہد نظر انداز کردئیے، اصل ذمہ داروں کے کلئیرہونے کا امکان ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سانحے میں زخمی ہونے والے دوافراد نے جے آئی ٹی کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کسی پولیس اہلکارکو شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ سب نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے بیالیس زخمیوں کوبیان ریکارڈ کرانے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم ملزمان کوکلئیر کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ جےآئی ٹی نے اہم حکومتی شخصیت کو بے گناہ قرار دینےکی یقین دہانی کرادی ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ کو جلد پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔