کراچی / لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ان کے انجام تک ضرور پہنچائیں گے اور انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
یہ بات انھوں نے لندن سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے داروں کو معاف نہیں کریں گے۔
طاہر القادری اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ان کو چھوڑیں گے نہیں انھیں اپنے انجام تک پہنچائیں گے قاتلوں کو اپنے عبرتناک انجام تک پہنچانا ہے ہم نہ کبھی انھیں معاف کریں گے اور نہ چھوڑیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا پروگرام نہیں ہے، عمران خان کی لندن آمد کا اب تک مجھے علم نہیں تھا، آپ کے بتانے پر پتہ چلا ہے،تاہم فی الحال ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Comments
ایک تبصرہ برائے “سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے، طاہرالقادری”