سانحہ نوابشاہ کی ایک اور زخمی بچی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد تئیس ہوگئی۔
نوابشاہ کے ہولناک ٹریفک حادثے کو چار روز گزر گئے، چار روز بعد بھی شہر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے، ہر آنکھ اشکبار اور اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں، خونی حادثہ نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں، ننھے دوستوں کے ساتھ کھیلنے والے کئی ساتھی آج انھیں تنہا چھوڑ چکے ہیں۔
واقعے کی ایک اور زخمی طالبہ مقدس کی سانسوں کی دوڑ آج کراچی کے نجی اسپتال میں ٹوٹ گئی، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد تئیس ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ورثاء میں چیک تقسیم کرکے دلجوئی تو کی لیکن حکومت چار روز گزرنے کے بعد بھی خونی حادثے کے ذمہ داران اکا تعین اور گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔