لاہور: ساہیوال میں مسافرکوچ اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اداکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں فلمسٹار خوشبو کا بھائی جاوید بھی شامل ہے جبکہ آٹھ زخمی افراد میں فلمسٹار ، اسٹیج اداکارہ خوشبو بھی شدید زخمی ہوئی ہیں۔
حادثے کا شکار افراد سیہون سے لاھور جا رہے تھے کہ ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پران کی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اداکارہ کا بھائی جاوید جاں بحق اورادکارہ خوشبو سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو جناح اسپتال لاہورمنتقل کیا۔