سرتاج عزیز نے پشاوراسکول حملہ کو پاکستان کا نائن الیوئن قرار دیدیا

اسلام آباد: مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کو پاکستان کا نائن الیوئن قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اسکول پر حملہ گیم چینجر ہے، جس نے شدت پسندی کیخلاف عوام کی سوچ تبدیل کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نائن الیون نے امریکہ کو تبدیل کیا، اسی طرح سکسٹین ٹویلو سانحۂ پشاور ہمارا نائن الیون ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ تمام شدت پسند گروہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، پشاور سانحہ نے ان کے درمیان تفریق ختم کردی ہے۔